نوجوان کھلاڑی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ بدل دی ، سعید انور کا ریکارڈ برابر


اس وقت پاکستان پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا سیزن زور و شور سے جاری ہے، قائد اعظم ٹرافی کے بعد پاکستان کھلاڑی اس وقت پاکستان کپ میں مصروف ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں زبردست بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، سینئر کھلاڑی اپنی فارم بحال کر رہے ہیں تو جونیئر کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سعید انور کے پاس تھا،

جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا۔ مگر نوجوان کھلاڑی خرم منظور نے لجنڈری کھلاڑی سعید انور کی زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران خرم منظور نے شاندار سنچری سکور کرکے سعید انور کی 26 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

سعید انور نے 319 اننگز میں 26 سنچریاں سکور کیں تھی، جبکہ خرم منظور نے فرسٹ کلاس کرکٹ تاریخ بدل دی،

اور صرف 152 اننگز میں 26 سنچریاں سکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی لسٹ میں پہلے نمبر پر آ گئے۔

اس وقت فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی لسٹ میں خرم منظور 26 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں،

سعید انور 26 سنچریوں کے ساتھ دوسرے،سلمان بٹ 24 سنچریوں کے ساتھ تیسرے،بابر اعظم 22 سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور کامران اکمل 21 سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Comments