ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے سنہری موقع ہے ، اگر
پاکستان 13 سال بعد کسی بڑی ٹیم کے ساتھ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے سنہری موقع لے کر آئی ہے۔
پاکستان اس وقت ائی سی سی رینکنگ میں 7 پوزیشن پر موجود ہے، اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم 5 پوزیشن پر موجود ہے،
اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے، تو پاکستان کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آ جائے گی۔
اگر پاکستانی ٹیم ساؤتھ افریقہ کو دو، صفر سے شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے، تو پاکستان کرکٹ ٹیم ائی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لے گا،
جبکہ اس وقت پاکستان ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ اس وقت ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے،
اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے 82 پوائنٹس ہیں، جبکہ سری لنکا 83 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان اگر ساؤتھ افریقہ کو دو صفر سے شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو پاکستان ساؤتھ افریقہ کی پانچویں پوزیشن پر آ جائے گا،
جبکہ ساتھ افریقہ کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی جائے گی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم ساتویں پوزیشن پر آ جائے گی۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں اس وقت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، دونوں ٹیموں میں ایک دو سنیئر کھلاڑی موجود ہیں۔ اس لیے دونوں ٹیموں کو برابر تصور کیا جا رہا ہے۔ اور کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Leave a Reply
Comments
Post a Comment